Skip to main content

وائرل لوڈڈ فرائز ریسیپی گھر پر بنائیں کرسپی چکن اور 2 ساس کے ساتھ

fatimagul
fatimagul ·2 min read
0 0
وائرل لوڈڈ فرائز ریسیپی گھر پر بنائیں کرسپی چکن اور 2 ساس کے ساتھ

وائرل لوڈڈ فرائز ریسیپی

وقت: 20 سے 25 منٹ

افراد: 2 سے 3

اجزاء:

فرائز کے لیے:

- آلو - 4 سے 5 عدد، لمبے کٹے ہوئے

- نمک - حسب ذائقہ

- تیل - تلنے کے لیے

- چکن بائٹس یا ہاٹ شاٹس - 1 کپ، تلے ہوئے

اورنج ساس کے لیے:

- مایونیز - 4 کھانے کے چمچ

- کیچپ - 2 کھانے کے چمچ

- چلی ساس - 1 کھانے کا چمچ

- لہسن پاؤڈر - آدھا چھوٹا چمچ

Advertisement

- پیپریکا یا کٹی ہوئی سرخ مرچ - آدھا چھوٹا چمچ

- نمک - چٹکی بھر

وائٹ گارلک ساس کے لیے:

- مایونیز - 4 کھانے کے چمچ

- دہی - 2 کھانے کے چمچ

- لہسن - 1 جوا، کٹا ہوا

- لیموں کا رس - 1 چھوٹا چمچ

- نمک اور کالی مرچ - حسب ذائقہ

اوپر سے ڈالنے کے لیے:

- ہری پیاز - 2 کھانے کے چمچ، کٹی ہوئی

- ہری مرچ یا جلیپینو - 4 سے 5 ٹکڑے

- کٹی ہوئی سرخ مرچ - تھوڑی سی

وائرل لوڈڈ فرائز ریسیپی گھر پر بنائیں کرسپی چکن اور 2 ساس کے ساتھ

Advertisement

بنانے کا طریقہ:

1۔ فرائز تیار کریں:

آلو کو دھو کر لمبے لمبے کاٹ لیں۔ تھوڑی دیر ٹھنڈے پانی میں رکھیں، پھر خشک کر کے گرم تیل میں سنہری اور کرسپی ہونے تک تلیں۔ آخر میں نمک چھڑک دیں۔

2۔ دونوں ساس بنائیں:

اورنج ساس کی ساری چیزیں ایک باؤل میں مکس کر لیں۔ وائٹ ساس کی ساری چیزیں دوسرے باؤل میں مکس کر لیں۔ دونوں ساس کو 5 منٹ فریج میں رکھ دیں تاکہ ذائقہ اچھا آ جائے۔

3۔ لوڈڈ فرائز تیار کریں:

ایک بڑی پلیٹ یا باؤل میں گرم فرائز ڈالیں۔ اوپر سے تلے ہوئے چکن بائٹس رکھیں۔ اب اوپر سے دونوں ساس اچھی طرح ڈالیں۔

4۔ فائنل ٹچ:

اوپر سے ہری پیاز، جلیپینو اور کٹی ہوئی سرخ مرچ چھڑک دیں۔

وائرل لوڈڈ فرائز ریسیپی گھر پر بنائیں کرسپی چکن اور 2 ساس کے ساتھ

بس تیار ہے! گرم گرم پیش کریں۔

کچھ ضروری ٹپس:

اگر فرائز کو زیادہ کرسپی بنانا ہے تو تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور فرائز کو ایک ساتھ زیادہ مت ڈالیں۔ ساس کو پہلے سے بنا کر فریج میں رکھ دیں تو ذائقہ اور بھی اچھا آتا ہے۔ آپ اپنی پسند سے چیز بھی اوپر سے ڈال سکتی ہیں۔ بچے اور بڑے سب اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

Responses (0)